12 نومبر 2025 - 16:21
ٹرمپ نے الجولانی کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟ + تصاویر

ایک ملاقات کی تفصیلات کو سمجھنا؛ ٹرمپ نے الجولانی کے ساتھ کیسا سلوک کیا؟

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || پرسوں ہونے والی ٹرمپ اور الجولانی کی ملاقات کی تفصیلات امریکی سیاست دانوں کے الجولانی کے بارے میں نقطہ نظر سے پردہ اٹھاتی ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || المنارنے لکھا: امریکہ میں ٹرمپ کی جانب سے الجولانی کے استقبال کا طریقہ معمول کے سیاسی پروٹوکول کے مطابق نہیں تھا، کیونکہ الجولانی کو وہائٹ ہاؤس کے پچھلے دروازے سے داخل ہونے پر مجبور کیا گیا، ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر شام کا پرچم نہیں لگایا گیا تھا، اور الجولانی کو دوسرے افراد کے درمیان، ٹرمپ کے دفتر میں ان کے سامنے بٹھائے گیا تھا۔

علاوہ ازیں، خبررساں ایجنسیاں اس میٹنگ کو کوریج دینے کے لئے موجود نہیں تھیں۔ اس پورے رویے سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ اس ملاقات کو 'دو سربراہوں کے درمیان کی ایک سرکاری ملاقات' کے طور پر نہیں دیکھتا۔

یہ تمام تفصیلات حادثاتی نہیں تھیں، بلکہ واضح طور پر امریکی عہدیداروں کے درمیان اختلافات کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہیں۔ جبکہ ٹرمپ، روبیو اور ٹام بارک شام کے ساتھ معمول کے سیاسی روابط کے آغاز کی بات کر رہے ہیں، پینٹاگون، انٹیلی جنس سروس اور کانگریس جیسے اداراے الجولانی کو ایک باغی کمانڈر کے طور پر دیکھتے ہیں۔

امریکہ نے شام کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے بجائے انہیں چھ ماہ کے لئے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے؛ یہ اقدام شام پر حکومت کرنے والے دہشت گردوں کو ڈیڈ لائن دینے کے مترادف ہے نہ کہ سیاسی تعلقات کو معمول پر لانے کے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha